22 نومبر، 2025، 10:13 PM

عراقی عوام نے انتخابات میں تاریخی شرکت سے سیاسی شعور کا مظاہرہ کیا، ولایتی

عراقی عوام نے انتخابات میں تاریخی شرکت سے سیاسی شعور کا مظاہرہ کیا، ولایتی

رہبر معظم کے مشیر ڈاکٹر ولایتی نے کہا ہے کہ ایران و عراق کے تعلقات مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں، دشمنوں کی سازشوں کے باوجود انتخابات میں عوام کی شرکت بڑی کامیابی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے سینیئر مشیر علی اکبر ولایتی نے عراق کے حالیہ پارلیمانی انتخابات میں عوام کی غیر معمولی شرکت پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی شرکت اس بات کی علامت ہے کہ عراقی قوم سیاسی شعور رکھتے ہیں۔

انہوں نے تہران میں عراق کی نیشنل وزڈم موومنٹ کے نائب صدر سید محسن حکیم سے ملاقات کے دوران انتخابات میں عوامی شرکت کو ایک بڑی کامیابی اور عراق کے سیاسی استحکام کی علامت قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران و عراق کے تعلقات مضبوط اور گہری بنیادوں پر قائم ہیں۔

اس موقع پر محسن حکیم نے بھی انتخابات کے بعد عراق کی صورتحال پر روشنی ڈالی اور کہا کہ عوامی شرکت دشمنوں کی سازشوں کے باوجود ایک بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے ڈاکٹر ولایتی کے اس پیغام کی بھی قدردانی کی جس پیغام میں انہوں نے انتخابات کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی تھی اور کہا تھا کہ ایران و عراق کے تعلقات کا مستقبل روشن اور خوشحال ہے۔

عراقی الیکشن کمیشن نے ملک کے چھٹے پارلیمانی انتخابات کے حتمی نتائج جاری کیے، جن میں شیعہ جماعتوں کے اتحاد کی نمایاں کامیابی کی تصدیق کی گئی ہے۔

News ID 1936654

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha